ھفتہ 11 مئی 2024

قصور: پولیس اہلکار نے بدفعلی پر آمادہ نہ ہونے پر حافظ قرآن کو قتل کردیا

قصور: پولیس اہلکار نے بدفعلی پر آمادہ نہ ہونے پر حافظ قرآن کو قتل کردیا

قصور: چونیاں میں پولیس کانسٹیبل نے مبینہ طور پر برائی پر آمادہ نہ ہونے پر ایف ایس سی کے طالب علم حافظ قرآن کو گولی مار کر قتل کر دیا۔

جیونیوز کے مطابق طالب علم حافظ سمیع الرحمٰن کے قتل کا واقعہ چونیاں کے قصبے کھڈیاں میں پیش آیا۔

امام مسجد قاری خلیل الرحمٰن اور ان کی اہلیہ نے روتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ ان کا بیٹا سمیع الرحمٰن نماز فجر کے لیے مسجد جا رہا تھا کہ معصوم نامی کانسٹیبل نے اسے روک لیا اورکہاکہ میری بات مانو ورنہ گولی مار دوں گا۔

 مقتول کے چھوٹے بھائی کے سامنے یہ سارا واقعہ ہوا، مقتول نے انکار کیا تو ملزم نے اسے قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکےمقدمہ درج کر لیا، مقتول کے والدین نےمطالبہ کیاہےکہ ملزم کومقدمہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چلاکر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Facebook Comments