جمعرات 16 مئی 2024

کورونا وبا نے مزید 136 زندگیاں لے لیں، جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار کے قریب

کورونا وبا نے مزید 136 زندگیاں لے لیں، جاں بحق افراد کی تعداد 3ہزار کے قریب

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کے وار مزید مہلک ہوگئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا نے مزید 136 زندگیاں لے لی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں28 ہزار 117 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 9 لاکھ 50 ہزار 782 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 839 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار 760 ہو گئی ہے۔ جن میں سے 58 ہزار 437 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں اب تک 58 ہزار 239 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سندھ میں 57 ہزار 868، خیبرپختونخوا میں 19 ہزار 107، بلوچستان میں 8 ہزار 437، اسلام آباد میں 9 ہزار 242، آزادکشمیر میں 703 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 164  کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ جن میں سے  58 ہزار 437 مریض صحت یاب ہو گئے ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب ریکارڈ 136 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کا مجموعہ 2 ہزار 975 ہوگیا ہے، کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات بھی پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں ایک ہزار 149 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 886، خیبر پختونخوا میں 731، اسلام آباد میں 90، گلگت بلتستان میں 17، بلوچستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 13 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Facebook Comments