پیر 20 مئی 2024

عالمگیرکی خیریت بتانےکیلئے بشریٰ انصاریٰ کاشکریہ

عالمگیرکی خیریت بتانےکیلئے بشریٰ انصاریٰ کاشکریہ

لیجنڈری گلوکارعالمگیرکے انتقال کرجانے کی خبربےبنیاد ہے۔ اداکار بشریٰ انصاری کا شکریہ جنہوں نے عالمگیر کے اس دنیا سے چلے جانے کی افواہوں کو ختم کیا۔ بشریٰ نے انسٹا گرام پر گلوکار کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو شیئرکی۔

جمعہ 19 جون کو عالمگیر کے انتقال کرجانے کی جعلی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش رہیں۔ جس کے بعد بشریٰ نے ان کی صحت کے حوالے سے جاننے کیلئے رابطہ کیا اور انسٹاگرام ویڈیو شیئر کی ۔

ویڈیو میں بشریٰ نے اپنے مخصوص چلبلے انداز میں عالمگیرسے کہا ” تم 100 سال کے ہوگئے ہو اور اب تمہیں مرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ جواب میں عالمگیر کو ہنستے ہوئے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ “200 سال کے بعد بات ہوگی”۔

اس کے بعد بشریٰ نے کہا: “مجھے یہ افواہ سن کر بہت خوف محسوس ہوا۔ میں نے سب کو کہا ہے کہ اس بکواس کو پھیلانا بند کرو۔ پہلے ہی اتنی برُی بُری خبریں آرہی ہیں اور ہمیں یہ والی خبر کبھی نہیں سننی” ۔

عالمگیر گردوں کے امراض میں مبتلا ہیں اور کافی عرصے سے ڈائیلاسز کرواتے ہیں۔ بشریٰ نے ہمت کے ساتھ اس بیماری سے لڑنے پر ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تم بہت بہادرہو۔

عالمگیر پاکستان میں پوپ میوزک کے بانیوں میں سے ہیں، 64 سالہ گلوکار 11 اگست 1955 کو اس وقت کے مغربی پاکستان، بنگلہ دیش میں پیدا ہوئے۔ انہیں ” بابائے ” پوپ بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے گانوں میں معروف ترین پلے بیک سر احمد رشدی اور ایلوس پریسلے کاانداز جھلکتا ہے

Facebook Comments