پیر 20 مئی 2024

لاہور میں غیرقانونی آکسیجن سلینڈرز بیچنے والے 2 پلانٹس سیل

لاہور میں غیرقانونی آکسیجن سلینڈرز بیچنے والے 2 پلانٹس سیل

لاہور ميں غیر قانونی آکسیجن سلنڈرز فروخت کرنیوالے 2 پلانٹس سيل کردیئے گئے۔

کرونا وائرس کے شدید مریضوں کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث آکسیجن کی ضرورت پڑتی ہے، ایسے میں غیرقانونی طور پر آکسیجن سلینڈر بیچنے والے بھی سرگرم ہوگئے۔

پاکستان میں مہلک کے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی آکسیجن سلینڈرز فروخت کرنے والے 2 یونٹس سیل کردیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری کا کہنا ہے کہ راوی روڈ اور شاہدرہ میں دو گیس فلنگ یونٹس سیل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یونٹس میں غیر قانونی طور پر آکسیجن گیس بیچی جارہی تھی، یونٹ مالکان کے پاس لائسنس بھی موجود نہیں تھا۔

Facebook Comments