پیر 06 مئی 2024

ترک گلوکارہ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نغمہ، کئی ممالک میں مقبول

ترک گلوکارہ کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نغمہ، کئی ممالک میں مقبول

انقرہ: ترکی کی گلوکارہ نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نغمہ ریلیز کیا جو پاکستان سمیت کئی ممالک میں مقبول ہوگیا۔

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترکش گلوکارہ ڈیلا مائلز کی آواز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے گایا ہوا نغمہ دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان اور وادی کشمیر سمیت کئی ممالک میں مقبول ہوگیا۔

گانے کو سب سے پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترک رکن پارلیمنٹ اور حکمران جماعت کے سیاست دان عزیز ببوشو نے شیئر کیا جس کے بعد نغمہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

’میرا نام کشمیر ہے‘ کے نام سے یہ نغمہ انگریزی زبان میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے، یہ نغمہ ترکی کے نغمہ نگار اور موسیقار ترگے ایورین نے لکھا ہے اور اس کی موسیقی بھی انہوں نے ہی ترتیب دی ہے۔

Aziz Babuşcu

@ABabuscu

Keşmir, onlarca adımızdan biri.

Kudüs gibi, Saraybosna, Arakan, Halep gibi.

Mazlumların şarkılarını en iyi biz biliriz. #Keşmir‘in şarkıları ölümden, katliamdan bahsediyor.

Bu şarkılar duyulsun ve sözleri değişsin diye…

Şarkının tamamı için.
</p data-recalc-dims=

Facebook Comments