جمعہ 26 اپریل 2024

جرمنی آج یورپین یونین کی صدارت سنبھالے گا

جرمنی آج یورپین یونین کی صدارت سنبھالے گا

پریزیڈینسی آف دی یورپین کونسل کی صدارت کی مدت 6 ماہ ہوتی ہے، جس کے دوران صدر ملک کونسل کی سطح پر ہونے والی ہر میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اس کے امور کی انجام دہی میں تسلسل قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

یورپین یونین میں یہ نظام لزبن ٹریٹی کے تحت 2009 میں شروع کیا گیا تھا۔ اس نظام کے تحت ممبر ممالک تین تین کے گروپ میں کام کرتے ہیں، انہیں 'ٹرائیو' کہا جاتا ہے۔

یہ ٹرائیو 18 ماہ کی مدت کے دوران طویل المدتی اہداف اور یورپ کیلئے کامن ایجنڈا طے کرتے ہیں ۔

جرمنی ایک مشکل وقت میں یہ صدارت سنبھال رہا ہے، اسے کورونا وبا کے بعد کی معاشی بحالی اور آئندہ یورپین بجٹ کی تیاری جیسے مسائل درپیش ہوں گے۔

Facebook Comments