بی بطخ اور بچوں کو سڑک پار کروانے امریکی نمائندہ مدد کو آگئی
ترقی پذیر ممالک میں جہاں انسانوں کو روڈ کراس کرتا دیکھ ٹریفک رکنے کا نام نہیںلیتا وہیں ترقی یافتہ ممالک میں اگر جا نور بھی سڑک کراس کرتے دکھائی دیں تو پورا ٹریفک رک جاتا ہے۔
ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ روز نیویارک میں دیکھنے کو ملا جہاں بی بطخ اور اس کے بچوں کو بحفاظت روڈ کراس کرانے کے لیے امریکی نمائندہ کیتھلین رائس مدد کو آگئیں۔
بطخ اور اس کے دو بچوں کو روڈ کراس کرانے کے لیے کیتھلین رائس نے ٹریفک کو خود رکوایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments