جمعہ 26 اپریل 2024

پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس 15 جولائی سے بند کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا شالیمار ایکسپریس 15 جولائی سے بند کرنے کا اعلان

پاکستان ریلوے نے شالیمار ٹرین 15 جولائی سے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق انتظامیہ نے شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن کل جاری ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شالیمار  ایکسپریس کراچی اور لاہور کے درمیان چل رہی ہے جسے خسارے میں چلنے کے باعث بند کیا جارہا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ شالیمار ٹرین 15 جولائی سے بند ہوجائے گی۔

شالیمار ایکسپریس کراچی سے بذریعہ روہڑی، بہاولپور اور ملتان  اور فیصل آباد سے ہوتے ہوئے لاہورپہنچتی ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس رحیم یار خان کے جھیٹہ بھٹہ اسٹیشن پر مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔

حادثے میں شالیمار ایکسپریس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے تاہم ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معمولی زخمی ہوئے تھے۔

Facebook Comments