جمعہ 26 اپریل 2024

مکی آرتھر کا ایشیا کپ ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار

مکی آرتھر کا ایشیا کپ ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار

پاکستان کے سابق اور سری لنکا کے موجودہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ انہیں ایونٹ ملتوی ہونے پر مایوسی ہوئی، لیکن انہیں اگلے سال جون میں سری لنکا کی میزبانی میں ہونے والے ایشیا کپ کا انتظار ہے

واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کورونا وائرس کے باعث ایک روز پہلے ایشیا کپ کے التواء کا اعلان کیا تھا ۔

اے سی سی کے مطابق اگلے سال ہونے والے ایونٹ کا میزبان سری لنکا اور 2022 کے ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہوگا

Facebook Comments