بدہ 08 مئی 2024

کراچی میں ملزمان قربانی کے جانور چوری کرکے فرار

کراچی میں ملزمان قربانی کے جانور چوری کرکے فرار

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے نامعلوم ملزمان قربانی کے جانور چوری کرکے فرار ہو گئے۔

سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں خالی پلاٹ سے گذشتہ رات 10 سے 12 ملزمان خالی پلاٹ میں بندھے قربانی کے جانور چوری کرکے فرار ہو گئے۔

واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی بھی کردیا۔

چوری ہونے والے جانوروں میں 9 بیل اور 3 بکرے شامل ہیں جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے۔

پولیس حکام نے واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا ہے۔

Facebook Comments