ھفتہ 27 اپریل 2024

فیس ماسک کورونا کا خطرہ 65 فیصد کم کردیتا ہے

فیس ماسک کورونا کا خطرہ 65 فیصد کم کردیتا ہے

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع Davis Children’s Hospital کے ماہرین نے فیس ماسک پہننے اور اس کی وجہ سے کورونا سے محفوظ رہنے کے حوالے سے تحقیق کی۔

ماہرین کے مطابق اپنے چہرے کو ڈھانپنے والے افراد کا کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ 65 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق کورونا مریضوں سے صحت مند افراد میں آسانی سے منتقل ہوسکتا ہے، اس لیے اپنے منہ کو ڈھانپنا ضروری ہے کیونکہ وائرس ناک اور منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوکر اسے متاثر کرسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی قسم جیسے روایتی، کپڑے کا یا سرجیکل ماسک پہننے سے خطرہ 65 فیصد ختم ہوجاتا ہے جبکہ این 95 سب سے بہترین ماسک ہے جو وائرس سے محفوظ رکھتا ہے البتہ اس کی عام لوگوں سے زیادہ طبی عملے کو ضرورت ہے۔

ماہرین نے عوام کو ماسک لازمی پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ انہیں ماسک کے مؤثر ہونے پر یقین نہیں، وہ سائنسی شواہد کو نظرانداز کرتے ہیں

Facebook Comments