اتوار 05 مئی 2024

جرمن حکومت نے بڑی امداد کا اعلان کر دیا

جرمن حکومت نے بڑی امداد کا اعلان کر دیا

جرمنی نے ترقی یافتہ اور ترقی کی دہلیز پر کھڑے ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کے وزرائے خزانہ کے اجلاس میں دنیا کے غریب ترین ممالک کی مدد کے لیے تین بلین یورو دینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ بات جرمن وزارت خزانہ کی طرف سے بتائی گئی۔

برلن میں وفاقی جرمن وزارت خزانہ کی طرف سے ہفتہ اٹھارہ جولائی کی رات بتایا گا کہ چانسلر انگیلا میرکل کی حکومت نے تین بلین یورو (3.4 بلین ڈالر) کی یہ رقوم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو مہیا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ رقوم آئی ایم ایف کے عالمی سطح پر غربت کے خاتمے اور ترقی میں مدد دینے سے متعلق ٹرسٹ (PRGT) کو مہیا کی جائیں گی، جن کو دنیا کے انتہائی غریب ممالک کو بہت آسان شرائط پر طویل المدتی قرضے دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

'دیگر ممالک بھی جرمنی کی تقلید کریں‘

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا گیورگیوا نے برلن حکومت کے اس اعلان کے بعد کہا کہ یہ جرمنی کی طرف سے ایک 'بہت ہی فراخ دلانہ پیش کش‘ ہے، جس کی دیگر ترقی یافتہ ممالک کو تقلید کرنا چاہیے۔

اپریل کے مہینے میں آئی ایم ایف کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اس فنڈ کو اس کے رکن ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے عالمی سطح پر غربت کے خاتمے اور ترقی میں مدد کے ٹرسٹ کے لیے  اربوں ڈالر کی رقوم کی فراہمی کے وعدے کیے گئے ہیں۔ ان رقوم کی مالیت 11.7 بلین ڈالر بتائی گئی تھی، اور ان مالی وسائل کی فراہمی کے وعدے آسٹریلیا، جاپان، کینیڈا، فرانس، برطانیہ اور اسپین کی طرف سے کیے گئے تھے۔

  • Pakistan Fastenbrechen Eid al-Fitr (DW/I. Jabeen)

    پاکستان کا شمار سب سے زیادہ خیرات کرنے والے ممالک میں

    مجموعی قومی پیداوار کا ایک فیصد

    ’سٹینفورڈ سوشل اِنووویشن ریویو‘ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پاکستان خیرات کرنے والے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جو دنیا کے امیر ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔ جیسے کہ برطانیہ، جہاں شہری مجموعی قومی پیداوار کا 1.3 فیصد خیرات کرتے ہیں، کینیڈا میں شہری 1.2 فیصد خیرات کرتے ہیں۔

 

1234567

عجیب بات یہ ہے کہ اس پیش رفت میں امریکا نے اب تک حصہ نہیں لیا اور واشنگٹن کا عدم تعاون کئی ترقی یافتہ ممالک نے محسوس کیا ہے۔

جرمنی کے اعلان کے بعد پی آر جی ٹی کو دینے کے لیے اعلان کردہ فنڈز کی مالیت اب 15 بلین ڈلر سے زائد ہو گئی ہے۔

جرمنی کی طرف سے مجموعی طور پر دس بلین ڈالر

جرمن وزارت خزانہ کی طرف سے اس بارے میں کہا گیا ہے، ''ان رقوم سے بہت کم فی کس اوسط آمدنی والے ممالک کو بہت ہی آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے اور یوں سرمایے کی کمی کی وجہ سے ایسی ریاستوں کو درپیش شدید مشکلات میں کمی کی کوشش کی جائے گی۔‘‘

وزارت خزانہ کے مطابق جرمنی 2020ء اور 2021ء میں بین الاقوامی سطح پر امداد کے لیے مجموعی طور پر 8.7 بلین یورو یا تقریباﹰ 10 بلین ڈالر کے برابر رقوم مہیا کرے گا۔

Facebook Comments