ھفتہ 18 مئی 2024

برطانوی شہزادی کو اپنی شادی میں تاج ادھار مانگ کر پہننا پڑا

برطانوی شہزادی کو اپنی شادی میں تاج ادھار مانگ کر پہننا پڑا

 برطانوی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ برطانوی شہزادی بیٹریس نے اپنی شادی کے آخری لمحات میں اپنی دادی سے ان کا تقریباً 56 سال پرانا تاج ادھار مانگ کر پہنا تھا۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی پوتی شہزادی بیٹرس اینڈریو اور بزنس ٹائیکون ماپیلی موزی نے 17 جولائی کو اچانک شادی کرلی۔

 اچانک ہوئی شادی میں شہزادی بیٹریس نے وہی تاج پہنا جو ملکہ نے اپنی شادی پرپہنا تھا۔

شہزادی بیٹریس کی شادی 29 مئی کو ہونا تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ تاخیر کا شکار ہوگئی۔

31سالہ شہزادی بیٹریس ملکہ برطانیہ کے چھوٹے بیٹے اینڈریو اور ان سابق اہلیہ سارہ فرگوسن کی بڑی بیٹی ہیں۔

Facebook Comments