ھفتہ 18 مئی 2024

دیوقامت آبی مخلوق کی پراسرار موت نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی

دیوقامت آبی مخلوق کی پراسرار موت نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی

جکارتہ: انڈونیشیا میں دیوقامت مردہ وہیل مچھلی بہہ کر ساحل پر آگئی، حیرت انگیز مناظر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سمندر پہنچ گئی، مردہ مچھلی سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈیشیا کے شہر کیپنگ کے ساحل پر اچانک 23 میٹر لمبی مردہ وہیل مچھلی نظر آئی، مقامیوں نے ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ سے قید کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

رپورٹ کے مطابق متعلقہ ادارے کو وہیل کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی، محکمہ آبی مخلوقات کا کہنا ہے کہ ساحل پر نظر آنے والے مچھلی بلیو وہیل ہے۔

وہیل مچھلیاں دنیا کی سب سے بڑی آبی مخلوقات میں شمار ہوتی ہیں جن کا وزن تقریباً 200 ٹن کے قریب ہوتا ہے اور لمبائی 32 میٹرز سے زائد بھی ہوسکتی ہے، بلیو ہیل 80 سے 90 سال تک جیتی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مذکورہ ساحل پر اکتوبر میں مردہ وہیل پائی گئی تھی۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی آبی جانوروں کو بھی متاثر کررہی ہے۔

Facebook Comments