جمعہ 03 مئی 2024

ہنر کا ایک بہترین مظاہرہ

ہنر کا ایک بہترین مظاہرہ

یوں تو دنیا میں کرتب دکھانے میں ماہر افراد کی کمی نہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔

اس امریکی شخص کو ہی دیکھ لیں جو دوست کے سر پر رکھے تربوز کو تیز دھار تلوار سے کاٹنے کا خطرناک مظاہرہ کر رہاہے۔

جی ہاں، امریکا سے تعلق رکھنے والے ایشریتا فرمین نامی شخص نے اپنے ساتھی کے سر پر ٹیم سے ایک ایک کر کے تربوز رکھوائے اور پھر ایشریتا نے اپنے ہاتھ میں پکڑی تیز دھار تلوار سے ایک منٹ میں 50 تربوزوں کو دو حصوں میں کاٹ کر گنیز ریکارڈ قائم کردیا۔

واضح رہے ایشریتا فرمین اس سے قبل بھی کئی گنیز ریکارڈ اپنے نام کر چکاہے۔

Facebook Comments