اتوار 19 مئی 2024

گوادر بندرگاہ سے افغانستان کیلئے تجارتی سامان کی ترسیل کا آغاز

گوادر بندرگاہ سے افغانستان کیلئے تجارتی سامان کی ترسیل کا آغاز

بلوچستان کی گوادر بندرگاہ سے افغانستان کے لیے تجارتی سامان کی ترسیل کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے سامان کی پہلی کھیپ گوادر پورٹ سے افغانستان کے لیے روانہ کردی گئی ہے۔

بندرگاہ سے 15 ٹریلرز پر سامان بذریعہ سڑک افغانستان روانہ کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سامان لے کر بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔

پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ بندرگاہ آمد پر چینی کمپنی اور پاکستانی حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔

یہ بحری جہاز دبئی بندرگاہ سے افغانستان کے لیے تجارتی سامان لے کر گودار پہنچا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسٹم کلیئرنس کے بعد سامان سی پیک روٹ سے افغانستان روانہ کیا گیا۔

Facebook Comments