جمعہ 26 اپریل 2024

کرونا وائرس کے متعلق تازہ ترین رپورٹ

کرونا وائرس کے متعلق تازہ ترین رپورٹ

پاکستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔

ملک بھر میں مسلسل نئے کورونا کیسز اور اس سے اموات میں کمی ہو رہی ہے، جبکہ اس سے شفایاب ہونے والے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 114 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 1 ہزار 248 مریض شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 402 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 924 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 25 ہزار 347 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 179 افراد کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 2 لاکھ 46 ہزار 131 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 20 ہزار 52 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 189 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 92 ہزار 655 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 138 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 845 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 192 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 14 ہزار 987 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 165 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 11 ہزار 708 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 136 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 90 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 53 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 65 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 51 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21 ہزار 628 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 19 لاکھ 52 ہزار 730 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Facebook Comments