جمعہ 26 اپریل 2024

سکول کھلیں گے یا نہیں ؟ این سی او سی کے سربراہ اسد عمرنے واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد (دھرتی نیوز ) حکومت نے 24 میں سے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کر دیاہے اور 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے تاہم پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار رہیں گی ۔

اسد عمر نے کہاہے کہ لاپرواہی،ایس اوپیزکونظراندازکرناکوروناکیسزمیں اضافے کاباعث بنا، 5300 مریض اسپتالوں میں آکسیجن پرہیں،، ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کو رونا مریضوں کا دباﺅ ہے ، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، کوروناصورتحال بہترہوئی ہے مگرخطرہ مکمل طورپرختم نہیں ہوا،24 میں سے 18 اضلاع میں کوروناصورتحال میں بہتری آئی ہے،اور ان 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کر رہے ہیں ۔پنجاب کے پانچ اور کے پی کے کے ایک ضلع میں پابندیاں مزید ایک ہفتہ برقرار ہیں گی ۔جن میں لاہور،فیصل آباد،ملتان،سرگودھا،گجرات اوربنوں شامل ہیں ۔اسدعمر نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 16 ستمبرسے 50 فیصدحاضری کیساتھ تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں، 6 اضلاع میں آو¿ٹ ڈورڈائننگ کاٹائم بڑھاکر 10 بجے تک کیاجارہاہے۔

وہاڑی پولیس نے 2 پیکٹ پاپ کورن، 1 پیکٹ بسکٹ، 1 پیکٹ مایونیز اور 1 ڈبہ خشک دودھ کی چوری کا مقدمہ درج کرلیا
انہوں نے کہا کہ اگر 30 ستمبر تک شہریوں نے ویکسین کی دونوں ڈوزز نہیں لگوائیں تو وہ مندرجہ ذیل کام نہیں کر سکیں گے ۔

مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے پر تعلیمی اداروں میں کام کرنے والی انتظامیہ، ڈرائیورزاور اساتذہ کام جاری نہیں سکیں گے ۔

مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والے اندرون ملک اور بیرون ملک ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے ۔

مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو شاپنگ مالز میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہو گی چاہے وہ ملازمین ہی کیوں نہ ہوں ۔

مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو ہوٹل اور گیسٹ ہاﺅس میں بکنگ بھی نہیں دی جائے گی ۔

 ویکسی نیشن نہ لگوانے والے ان ڈور ، آوٹ ڈور ، ریسٹورنٹس ، شادیوں کی تقریب میں شریک بھی نہیں ہو سکیں گے ۔

Facebook Comments