ھفتہ 27 اپریل 2024

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

پاکستان کے خلاف انگلینڈ کے 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 14 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا ہے، ٹیم میں جوئے روٹ کپتان، جیمز اینڈرسن، جوفرا آرچر، ڈومنیک بیس، اسٹورٹ براڈ اور روری برنز شامل ہیں۔ان کے علاوہ زیک کراولی، سیم کرن، اولی پاپ، ڈوم سیبلی، بین اسٹوکس، کرس ووکس اور جو بٹلر شامل ہیں۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کے بیس کھلاڑی شارٹ لسٹ کئے تھے۔پی سی بی ترجمان کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں میں قومی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم (نائب کپتان) اوپنر عابد علی، سینئر بیٹسمین اسد شفیق، آل راو¿نڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق، فاسٹ باو¿لر عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، فاسٹ باﺅلر محمد عباس، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہین۔ خیال رہے کہ پاکستان اور انگلیند کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ پانچ اگست سے شروع ہو گا۔

Facebook Comments