جمعہ 26 اپریل 2024

شعیب اختر نے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھا دیا

شعیب اختر نے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھا دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ کیلئے ممکنہ 20 کھلاڑیوں کے انتخاب پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 پلیئرز میں سے 22 فاسٹ باﺅلرز ہیں، معلوم نہیں مینجمنٹ کیا چاہتی ہے۔ کھلاڑیوں کی فہرست دیکھ کر ٹیم کی ایک شکل اور پلاننگ کی سوچ سامنے آ جانی چاہئے مگر ایسا نظر نہیں آ رہا۔ انہوں نے کہا کہ اب اگر میچ ہار گئے تو شدید تنقید سامنے آئے گی کہ آپ 40 پلیئرز میں سے بھی ایک متوازن ٹیم نہیں بنا سکے تو کیا کر سکتے ہیں، ان کو بہترین الیون منتخب کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 20 کھلاڑیوں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے ہیں جن میں اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم (نائب کپتان) اوپنر عابد علی، سینئر بیٹسمین اسد شفیق، آل راؤنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر امام الحق، فاسٹ باﺅلر عمران خان سینئر، کاشف بھٹی، فاسٹ باﺅلر محمد عباس، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، سابق کپتان سرفراز احمد، فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔

Facebook Comments