ھفتہ 27 اپریل 2024

شعیب اختر کے بیٹے کی خوبصورت تصویر وائرل

شعیب اختر کے بیٹے کی خوبصورت تصویر وائرل

راولپنڈی: سابق اسپیڈ‌ اسٹار شعیب اخترکے صاحبزادے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے بیٹے میکائل علی اختر کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں‌ کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے.

تصویرمیں‌ دیکھا جاسکتاہے کہ میکائل اختر سفید لباس میں ملبوس ہیں اور کسی ہیرو کی مانند پوز دے رہے ہیں.

شعیب اخترنے تصویر کے کیپشن میں‌ لکھا کہ میں‌ میکائل علی اختر ہوں اور میرے بابا اکثر مجھے ََکینو ریوسََ کے نام سے پکارتے ہیں.

شعیب نےوضاحت دیتے ہوئے  بتایا کہ ان کے بیٹے نے کہا کہ میں‌ چاہتا ہوں‌ کہ یہ پیغام آپ میرے لیے ٹائپ کریں.

شعیب اختر کے بیٹے کی تصویر پر ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے  خوب پسند کیا جارہا ہے اور بہتر مستقبل کے لیے دعا دی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ شعیب اختر کے گھر بیٹے کی پیدائش گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی ۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے 2 سال قبل ہری پور کے ایک معروف تاجر مشتاق خان تنولی کی بیٹی رباب سے شادی کی تھی۔ شادی نہایت سادگی سے انجام پائی تھی اور اس میں شعبہ کرکٹ سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت کسی کو بھی مدعو نہیں کیا گیا تھا

Facebook Comments