ھفتہ 27 اپریل 2024

سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی گئی، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ایکنک) نے پاکستان ریلوے کی تاریخ اور سی پیک کے سب سے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ آج ایکنک نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ریلوے کے منصوبے ایم ایل ون کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبہ 6 ارب 80 کروڑ ڈالر کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت نہ صرف ریلوے کے انفراسٹرکچر میں بہتری ہوگی بلکہ ریلوے کا انتظامی ڈھانچہ بھی بہتر کیا جائے گا۔

اسد عمر کے مطابق ریلوے کا ایم ایل ون ریلوے کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ سی پیک کا بھی سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

Facebook Comments