ھفتہ 27 اپریل 2024

صنعتوں کو کتنے گھنٹے کام کرنے کی اجازت

صنعتوں کو کتنے گھنٹے کام کرنے کی اجازت

 پنجاب میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر صنعتوں کے اوقات کار بڑھادیے گئے ہیں ۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے صنعتوں کے اوقات کار بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام انڈسٹریاں اورفیکٹریاں پورا ہفتہ 24 گھنٹے کام کرسکیں گی اور تعمیرات سے متعلقہ تمام شعبہ جات اور کاروبار بھی پورے ہفتہ کام کریں گے۔سیکرٹری ہیلتھ محمد عثمان نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے لہٰذا حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے والے کاروبار فوراً بند کر دیے جائیں گے۔سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر آج سے ہوگا البتہ حکومت پنجاب کی جانب سے لگائی گئی گزشتہ پابندیاں اسی طرح نافذ عمل رہیں گی۔

 

Facebook Comments