جمعہ 26 اپریل 2024

پولیس اہلکار کا دلچسپ انداز

پولیس اہلکار کا دلچسپ انداز

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ہر راہ چلتا شخص پریشانی کا شکار ہے اور اسی پریشانی اور اداسی کو دور کرنے کے لیے برازیل میں ایک ٹریفک پولیس اہلکار نے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کا سوچا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برازیل میں ایک پولیس اہلکار نے ٹریفک کنٹرول کرنے کا ایک دلچسپ انداز اپنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برازیل کی سڑکوں پر ایک ٹریفک پولیس اہلکار ماسک لگائے رقص کرتے ہوئے گاڑیوں کو رُکنے اور چلنے کا اشارہ کر رہا ہے۔

ٹریفک اہلکار کا رقص کرتے ہوئے گاڑیوں کو رُکنے اور چلنے کا اشارہ دینے کا یہ دلچسپ انداز لوگوں کو بھی کوبھی خوب بھایا۔

Facebook Comments