اتوار 19 مئی 2024

شیاؤمی کا حیران کن فیچرز سے لیس فلیگ شپ فون می 10 الٹرا

شیاؤمی کا حیران کن فیچرز سے لیس فلیگ شپ فون می 10 الٹرا

رواں سال کے شروع میں شیاؤمی نے اپنے 2 فلیگ شپ فونز می 10 اور می 10 پرو متعارف کرائے تھے۔

اب کمپنی کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر کمپنی نے می 10 سیریز میں ایک نئے فون می 10 الٹرا کا اضافہ کیا ہے جو حیران کن کیمرا سسٹم، تیزرفتار وائرلیس اور وائرڈ چارجنگ سپورٹ سے لیس ہے۔

می 10 پرو میں 108 میگا پکسل کیمرا 50 ایکس ہائبرڈ زوم اور 8 کے ویڈیو موڈ کے ساتھ دیا گیا تھا، مگر می 10 الٹرا میں اس کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔

اس میں 108 کی جگہ 48 میگا پکسل مین کیمرا دیا گیا مگر زیادہ خاص 48 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا ہے جس میں 10 ایکس آپٹیکل زوم، 120 ایکس ہائبرڈ زوم اور 8 کے ویڈیو موڈ دیا گیا ہے، بالکل سام سنگ کے گلیکسی ایس 20 الٹرا جیسا زوم دیا گیا ہے۔

Facebook Comments