اتوار 19 مئی 2024

گزشتہ روز مریم نواز کی ریلی میں شریک ٹک ٹاک سٹار گرفتار

گزشتہ روز مریم نواز کی ریلی میں شریک ٹک ٹاک سٹار گرفتار

گزشتہ روز مریم نوازشریف کی نیب پیشی کے موقع پر لیگی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم دیکھنے میں آیا جس کے بعد نیب دفتر کے باہر کا احاطہ میدان جنگ بن گیا اور پولیس نے کارکنان کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی جس دوران ریلی میں شریک ” ٹک ٹاک “ سٹار سعود بٹ بھی گرفتار ہو ئے جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیب دفتر کے باہر سے گرفتار ہونے والی لیگی کارکنان کو پولیس نے عدالت میں پیش کر دیاہے جہاں انہیں 14 روزہ ریمانڈ جیل منتقل کر نے کا حکم جاری کر دیاہے جن میں ٹک ٹاک سٹار ” سعود بٹ “ بھی شامل ہیں ۔

سعود بٹ کی گرفتاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار ان کی کمر اور گردن پر تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے انہیں وین پر چڑھا رہے تاہم انہوں نے وین پر چڑھنے اور اندر بیٹھنے کے بعد ویڈیو پیغام ریکارڈ کر کے جاری کر دیاہے ۔

ویڈیو پیغام میں سعود بٹ کا کہناتھا کہ ”مریم نواز کی ریلی کے ساتھ آئے تھے ،گرفتاری کر لی ہے ، ڈنڈے سوٹے بہت چلے ہیں ، کوئی ٹیشن نہیں ۔ اللہ پاک مدد کرنے والا ہے ۔“

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سعود بٹ ٹک ٹاک پر تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دکھائی دیتے تھے ۔

Facebook Comments