اتوار 19 مئی 2024

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے مابین ٹیلفونک رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان کے اندرو کورونا وائرس وبا کی روک تھام اور انسداد پولیو مہم کے دوبارہ آغاز پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

 وزیراعظم نے بل گیٹس کو پاکستان میں کورونا وائرس وبا کی صورتحال اور پولیوویکسی نیشن مہم کےدوبارہ آغاز کے بارے میں بتایا۔ وزیراعظم نےپاکستان میں کورونامتاثرین میں نمایاں کمی سےآگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی انتہائی مؤثررہی۔ بروقت اقدامات سےصحت،معیشت کےشعبوں کوبڑی تباہی سےبچالیاگیا۔ وباکےدوران بل گیٹس فاؤنڈیشن کےتعاون سے پاکستان کومددملی۔

دونوں شخصیات نے پاکستان میں کورونا وائرس وبا کی روک تھام اور پولیو ویکسین کی مہم دوبارہ شروع ہونے پر اظہارِ اطمینان کیا اور کورونا وبا کی انسداد کے لیے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو پولیو مہم کے لیے مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔



Facebook Comments