جمعرات 02 مئی 2024

موبائل فون پھٹنے سے دھماکہ، پورے گھر میں آگ لگ گئی

موبائل فون پھٹنے سے دھماکہ، پورے گھر میں آگ لگ گئی

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں موبائل فون پھٹنے کی وجہ سے لگنے والی آگ نے ایک ہی گھر کے تین افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

تامل ناڈو کے ضلع کرور کے علاقے رائے نور میں رات کے وقت ایک گھر میں موبائل فون دھماکے سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ آگ نے پورے گھر کو پل جھپکتے ہی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچے ہلاک ہوگئے۔

واقعے کا اس وقت پتا لگا جب گھر سے دھواں نکلتا ہوا نظر آیا، پولیس اور امدادی ٹیموں نے خاتون کو گھر سے نکالا تو وہ مرچکی تھی جبکہ اس کے 3 سالہ جڑواں بیٹے نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیے گئے جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

Facebook Comments