اتوار 05 مئی 2024

مائیکرو سافٹ کا کئی سال بعد پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون خریدنا پسند کریں گے؟

مائیکرو سافٹ کا کئی سال بعد پہلا فولڈ ایبل اسمارٹ فون خریدنا پسند کریں گے؟

کئی برس بعد مائیکروسافٹ نے آخرکار اپنا پہلا اسمارٹ فون فروخت کے لیے پیش کرنے کا اعلان کردیا ہے اور یہ کوئی عام ڈیوائس نہیں بلکہ فولڈایبل فون ہے۔

ویسے تو اس فون کو گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا مگر اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سرفیس ڈو اسمارٹ فون 10 ستمبر کو لانچ کیا جارہا ہے۔

فون کے پری آرڈر 12 اگست سے شروع کیے جارہے ہیں۔

ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کی بجائے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

ڈیوائس میں 2 ڈسپلے دیئے گئے ہیں، جو 5.6 انچ کے ہیں اور 360 ڈگری تک گھوم سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں وہ کھل کر 8.3 انچ کے ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

اس ٹیکنالوجی کو مائیکرو سافٹ نے تیار کیا جس سے اسکرین کسی کتاب کی طرح کھلتی یا بند ہوتی ہے۔

دونوں ڈسپلے 2 مختلف ایپس کو بیک وقت بھی استعمال کیا جاسکتا ہے یا لینڈاسکیپ موڈ پر منتقل ہوکر سیکنڈ ڈسپلے کو کی بورڈ یا گیم کنٹرولر کے طور پر بھی استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

Facebook Comments