جمعہ 26 اپریل 2024

محکمہ ایکسائز سندھ نے کتنا ٹیکس جمع کیا؟ تفصیلات آگئیں

محکمہ ایکسائز سندھ نے کتنا ٹیکس جمع کیا؟ تفصیلات آگئیں

کراچی: محکمہ ایکسائز سندھ نے جولائی 2020 میں 5442.976 ملین روپے ٹیکس جمع کر لیا۔

محکمہ ایکسائز سندھ کے مطابق صرف ماہ جولائی میں 5442.976 ملین روپے ٹیکس وصول کیے گئے۔موٹروہیکل ٹیکس کی مدمیں878.709 ملین روپے حاصل ہوئے۔

اسی طرح انفرااسٹرکچرسیس کی مد میں4141.677 ملین روپےوصول کیےگئے جب کہ پروفیشنل ٹیکس کی مدمیں67.807ملین روپےوصول کیےگئے۔

کاٹن فیس کی مدمیں2.861ملین ، جائیدادٹیکس کی مدمیں34.827 ملین روپے اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مدمیں0.022 ملین روپےوصول کیے گئے۔

وزیرایکسائزاینڈٹیکسیشن وانسدادمنشیات مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسز کی وصولی کی مجموعی صورتحال بہتر ہے، افسران مزیدمحنت کریں اورٹیکسز وصولی کی صورتحال کو اور بہتر کریں۔

Facebook Comments