جمعرات 02 مئی 2024

زخمی گائے ہوا میں کیسے اڑی؟ ویڈیو دیکھیں

زخمی گائے ہوا میں کیسے اڑی؟ ویڈیو دیکھیں

برن: سوئٹزرلینڈ میں دشوار گزار راستوں پر پھنسی گائے کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اتار لیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ایک کسان نے اپنا گھر منتقل کیا، اُسے یہ مشکل درپیش تھی کہ وہ اپنی گائے کو کس طرح سے لے کر جائے کیونکہ راستہ بہت زیادہ دشوار گزار تھا۔

کسان نے اس معاملے  پر مقامی انتظامیہ کو ایک درخواست ارسال کی اور مطالبہ کیا کہ گائے کو منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے۔

ریسکیو اداروں نے ملنے والی اطلاع کے بعد کسان کے گھر کا معائنہ کیا تاکہ کسی اور متبادل طریقے سے گائے کو منتقل کیا جائے مگر پھر کسان نے بتایا کہ اُس کی گائے پہاڑ سے اترتے ہوئے پھسل کر پہلے ہی زخمی ہوچکی ہے

ریسکیو اداروں نے محکمۂ پولیس سے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی درخواست کی جس کے بعد گائے کو اچھی طرح سے باندھ کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

انٹرنیٹ پر جب ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے ’ماؤنٹین پولیس‘ کے اقدام کو سراہا اور رضا کاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جس وقت گائے کو باحفاظت طریقے سے زمین پر اتارا گیا تو کسان کی خوشی کا بھی کوئی ٹھکانہ نہیں تھا۔

Facebook Comments