جمعہ 17 مئی 2024

نوازشریف کا مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ

نوازشریف کا مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ

لاہور(دھرتی نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے مریم نواز سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے اورمریم نوازکو مولانا فضل الرحمن کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

نوازشریف نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن کو ناراض نہیں کر سکتے انہیں ساتھ لے کرچلنا ہے ،نوازشریف نے مریم کو ہدایت کی کہ آئندہ چند روز میں مولانافضل الرحمن سے ملاقات کریں ۔

ذرائع ن لیگ کامزید کہنا ہے کہ مریم نوازنے نوازشریف کو پارٹی کے معاملات بارے بھی آگاہ کیا،نوازشریف نے کہاکہ اے پی سی پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے بات کی جائے گی ۔

Facebook Comments