بدہ 01 مئی 2024

ملک میں24 گھنٹوں میں کورونا کے 264 نئے کیسز ،4اموات ریکارڈ

ملک میں24 گھنٹوں میں کورونا کے 264 نئے کیسز ،4اموات ریکارڈ
کورونا رپورٹ

اسلام آباد(دھرتی نیوز)ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 264 نئے کیسز رپورٹ اور4 اموات ہوئیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 4 اموات ہوئی جس کے نتیجے میں ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 288 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے کے دوران21ہزار434کوروناٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 264نئے کوروناکیسزرپورٹ ہوئے اورملک میں کوروناکیسزکی تعداد2لاکھ 95ہزار 636ہوگئی۔

کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سائنسدانوں کی تحقیق

این سی او سی کے مطابق 2لاکھ80ہزار547افرادکوروناکوشکست دےکرصحت یاب ہو چکے ہیں،ملک میں ایکٹیوکوروناکیسز8ہزار801رہ گئے،این سی او سی کے مطابق سندھ میں ایک لاکھ 29ہزار268 ،پنجاب میں 96 ہزار741 ،کے پی 36017 ، بلوچستان 12842 ، اسلام آباد15611 ،آزادکشمیر2274 اورگلگت میں 2863 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Facebook Comments