جمعرات 27 جون 2024

فیروز خان کا ایک بار پھر کنگنا رناوت کو کرارا جواب

فیروز خان کا ایک بار پھر کنگنا رناوت کو کرارا جواب
فیروز خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اپنی ٹویٹس میں پاکستان کا قیمتی نام لینا بند کردیں

پاکستانی اداکار فیروز خان نے ایک بار پھر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب دیدیا ہے.

کنگنا رناوت نے اپنی ایک ٹویٹ میں پاکستان کا نام لیا تو فیروز خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پاکستان کا نام لینا چھوڑ دیں تو بالی ووڈ میں آپ نظر نہیں آئیں گی.

تفصیلات کے مطابق کنگنا رناوت نے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو شینا کی جانب سے ممبئی نہ آنے کی کھلی دھمکی ملنے پر جواب دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ایسا کیوں محسوس ہو رہا ہے کہ ممبئی پاکستانی زیر انتظام کشمیر جیسا ہے.

اس کے جواب میں فیروز خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اپنی ٹویٹس میں پاکستان کا قیمتی نام لینا بند کردیں تو آپ بالی ووڈ میں کہیں نظر بھی نہیں آئیں گی.