جمعہ 26 اپریل 2024

میری زندگی کا مقصد پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کرنا ہے میا خلیفہ نے ویڈیو جاری کردی، انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا

میری زندگی کا مقصد پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کرنا ہے میا خلیفہ نے ویڈیو جاری کردی، انٹرنیٹ پر ہنسی کا طوفان آگیا
فوٹو فائل : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز ) پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک سکول کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بچے انگریزی زبان میں چیخ چیخ کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہوتے ہیں، انہی بچوں کی ایک ویڈیو انٹرنیشنل شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہے اور ہزاروں لوگ اس کی میمز اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہے ہیں۔

فحش فلموں کی سابق لبنانی اداکارہ میا خلیفہ نے اسی پر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی ہے جو دنیا بھر میں وائرل ہوچکی ہے اور لوگ اس کے بعد ” میری زندگی کا مقصد پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کرنا ہے” کے ڈائیلاگ کے ساتھ مختلف انداز میں ویڈیوز بنا کر شیئر کر رہے ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین تو اس ویڈیو کے ذریعے انڈیا کو ٹرول کرتے بھی نظر آرہے ہیں۔

Facebook Comments