جمعہ 26 اپریل 2024

نواز شریف کی سوشل میڈ یا پر انٹری ،وہ کام کردیا جو عمران خان نے بھی نہ کیا

نواز شریف کی سوشل میڈ یا پر انٹری ،وہ کام کردیا جو عمران خان نے بھی نہ کیا
فوٹو :فائل

لندن (دھرتی نیوز )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سوشل میڈ یا پر بھر پور انٹری مار دی ہے ،ٹوئٹر کے ساتھ ساتھ یو ٹیو ب چینل اور فیس بک پیج بھی بنا لیا ہے ۔

تفصیل کے مطابق مریم نواز نے اپنے والد کے ٹوئٹر پر آنے کا اعلان کیا اور ان کا ٹوئٹر ہینڈل بھی مینشن کیا ۔

نواز شریف کی جانب سے ٹوئٹر جوائن کرنے کے فوری بعد ہزاروں لوگوں نے انہیں فالو بھی کر لیا۔انہوں نے ٹوئٹر بائیو میں خود کو مسلم لیگ ن کا قائد بتایا۔پھر نواز شریف نے اپنا پہلا ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ”ووٹ کو عزت دو “۔اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر نواز شریف نے اپنی ویب سائٹ کا لنک دیا جس پر ان کے نئے یو ٹیوب چینل اور فیس بک پیج کے لنک موجود ہیں ۔

جبکہ اس ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کی آفیشل ویب سائٹ کا لنک بھی موجود ہیں جس پر ابھی کام جاری ہے ۔ 

فوٹو،فائل
یہ ویب سائٹ وز ٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
فوٹو،فائل
فوٹو،فائل
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان جو کہ سوشل میڈ یا پر سب سے معروف سیاسی لیڈر سمجھے جاتے ہیں ،انہوں نے 2010میں ٹوئٹر جوائن کیا تھا اور اب ان کے فالورز کی تعداد سواکروڑ کے قریب ہے ۔
عمران خان نے فیس بک 13ستمبر 2010میں جوائن کی اور اب تک ان کے فالورز کی تعداد تقریبا ایک کرو ڑ کے قریب ہے ۔ٹوئٹر اور فیس بک پر خاصی مقبولیت کے باوجود عمران خان نے اپناذاتی یو ٹیوب چینل نہیں بنا یابلکہ وہ (Prime Minister’s Office Pakistan) کے نام سے یو ٹیوب چینل پر موجود ہیں جو کہ وزیراعظم آفس کے زیر انتظام ہے جبکہ نوازشریف نے سوشل میڈ یا پر بھر پور انٹری کے ساتھ اپنا ذاتی یو ٹیوب چینل بھی بنا یا ہے ۔
 

Facebook Comments