جمعہ 26 اپریل 2024

“سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کرنے والی منیجر کے ساتھ 4 لوگوں نے اجتماعی زیادتی کی” عینی گواہ کا تہلکہ خیز انکشاف

“سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کرنے والی منیجر کے ساتھ 4 لوگوں نے اجتماعی زیادتی کی” عینی گواہ کا تہلکہ خیز انکشاف
فوٹو : رائٹرز

ممبئی (دھرتی نیوز) بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی 14 جون اور ان کی منیجر دشا سالیان کی ان سے ایک ہفتہ قبل 8 جون کو خود کشی نے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

سشانت کی موت کی تحقیقات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جس میں اب ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کی منیجر دشا سالیان 8 جون کو اپنی موت سے پہلے جوہو میں ایک پارٹی میں گئی تھیں جہاں ان کے ساتھ 4 لوگوں نے اجتماعی زیادتی کی

واقعے کے ایک عینی شاہد جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، نے بتایا ہے کہ دشا سالیان سمیت پارٹی میں 6 لوگ موجود تھے جن میں سے 4 نے اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے پارٹی میں اتنا تیز میوزک چلایا ہوا تھا کہ دشا کی چیخوں کی آوازیں اس میں دب کر رہ گئی تھیں۔

 ذرائع کے مطابق جب دشا سالیان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا تو اس کے بعد بھی پارٹی جاری رہی۔ اسی پارٹی میں دشا کے قریبی دوست روہن رائے بھی موجود تھے۔

دشا نے پارٹی کے دوران سشانت سنگھ راجپوت کو بلایا اور انہیں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔

Facebook Comments