جمعہ 26 اپریل 2024

مغربی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ، میڈیا میں خبریں آتے ہی لوگ سب سے پہلے کیا چیز لینے کو بازار بھاگے؟

مغربی ممالک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ، میڈیا میں خبریں آتے ہی لوگ سب سے پہلے کیا چیز لینے کو بازار بھاگے؟
فوٹو :فائل

لندن(دھرتی نیوز) کورونا وائرس کی ابتداءمیں اس وباءکا ایسا خوف پھیلا تھا کہ لوگوں نے لاک ڈاﺅن کے امکان کو دیکھتے ہوئے دھڑا دھڑ خریداری شروع کر دی اور دکانیں خالی ہو گئیں۔

اب کورونا وائرس کی دوسری لہر کا بھی ویسا ہی خوف دیکھا جا رہا ہے اور ایک بار پھر لوگوں نے مارکیٹوں کا رخ کر رکھا ہے اور اتنی شاپنگ کر رہے ہیں کہ دکانیں ایک بار پھر خالی ہو گئی ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے برطانیہ سمیت یورپ بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ ظاہر کیے جانے کے بعد سے برطانوی شہری مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر برطانوی صارفین سپرمارکیٹس کی خالی الماریوں کی تصاویر پوسٹ کر رہے ہیں اور شکوہ کناں ہیں کہ ایک بار پھر کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے لوگوں نے دھڑا دھڑ خریداری کرکے دکانوں کی الماریاں خالی کر دیں ہیں اور باقی لوگوں کے خریدنے کے لیے کوئی چیز ہی نہیں بچی۔

ایک صارف نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ٹیسکو سٹور کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”یہ ہمارے علاقے کا ٹیسکو سٹور ہے۔

لوگ ایک بار پھر کورونا وائرس کی دوسری لہر کے ہذیان میں مبتلا کر اس قدر خریداری کر چکے ہیں کہ اس سٹور کی شیلفس خالی ہو چکی ہیں جو آپ تصاویر میں دیکھ رہے ہیں۔“

Facebook Comments