بدہ 08 مئی 2024

ڈینگی نے پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے بچالیا؟ تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا

ڈینگی نے پاکستانیوں کو کورونا وائرس سے بچالیا؟ تازہ تحقیق میں حیران کن انکشاف سامنے آگیا
فوٹو :فائل

برازیلیا(دھرتی نیوز) چند سال قبل ڈینگی بخار پاکستان میں آیا اور لوگوں کو خوب خوف میں مبتلا کیا لیکن اب کورونا وائرس کے ہنگام ایک نئی تحقیق میں ڈینگی وائرس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آ گیا ہے کہ آپ سن کر کہیں گے کہ پاکستانیوں کو تو ڈینگی وائرس نے بچا لیا۔

میل آن لائن کے مطابق ڈوک یونیورسٹی کے ماہرین نے برازیل میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ اور اس کے متاثرہ افراد پر ایک تحقیق کی ہے۔

وہاں ڈینگی وائرس بھی کئی سالوں سے موجود ہے۔ 

اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ماضی میں جوشخص ڈینگی وائرس کو بھگت چکا ہے اس پر کورونا وائرس کا اثر کم ہوتا ہے اور کورونا وائرس سے اس کی موت ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر میگوئیل نکولیلس کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جن لوگوں کے جسم میں ڈینگی سے بچاﺅ کی اینٹی باڈیز موجود تھیں، ان کو کورونا وائرس لاحق ہونے اور اس سے ان کی موت ہونے کا امکان بہت کم تھا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اینٹی باڈیز کورونا وائرس کے خلاف بھی مزاحمت رکھتی ہیں۔

“ رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے بعد ماہرین اس مفروضے پر کام کر رہے ہیں کہ اگر ڈینگی کی ویکسین کو کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمایا جائے تو اس کے کیا نتائج سامنے آئیں گے؟

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) چند سال قبل ڈینگی بخار پاکستان میں آیا اور لوگوں کو خوب خوف میں مبتلا کیا لیکن اب کورونا وائرس کے ہنگام ایک نئی تحقیق میں ڈینگی وائرس کا ایک ایسا فائدہ سامنے آ گیا ہے کہ آپ سن کر کہیں گے کہ پاکستانیوں کو تو ڈینگی وائرس نے بچا لیا۔

میل آن لائن کے مطابق ڈوک یونیورسٹی کے ماہرین نے برازیل میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ اور اس کے متاثرہ افراد پر ایک تحقیق کی ہے۔ وہاں ڈینگی وائرس بھی کئی سالوں سے موجود ہے۔ 

اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ماضی میں جوشخص ڈینگی وائرس کو بھگت چکا ہے اس پر کورونا وائرس کا اثر کم ہوتا ہے اور کورونا وائرس سے اس کی موت ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر میگوئیل نکولیلس کا کہنا تھا کہ ”ہماری تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ جن لوگوں کے جسم میں ڈینگی سے بچاﺅ کی اینٹی باڈیز موجود تھیں، ان کو کورونا وائرس لاحق ہونے اور اس سے ان کی موت ہونے کا امکان بہت کم تھا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اینٹی باڈیز کورونا وائرس کے خلاف بھی مزاحمت رکھتی ہیں۔

“ رپورٹ کے مطابق اس تحقیق کے بعد ماہرین اس مفروضے پر کام کر رہے ہیں کہ اگر ڈینگی کی ویکسین کو کورونا وائرس کے مریضوں پر آزمایا جائے تو اس کے کیا نتائج سامنے آئیں گے؟ 

Facebook Comments