ھفتہ 18 مئی 2024

صارفین نے انسٹاگرام پر آج تک سب سے زیادہ کس تصویر کو لائیک کیا؟ دیکھ کر آپ اپنا سر پکڑلیں گے

صارفین نے انسٹاگرام پر آج تک سب سے زیادہ کس تصویر کو لائیک کیا؟ دیکھ کر آپ اپنا سر پکڑلیں گے
فوٹو فائل : رائٹرز

نیویارک(دھرتی نیوز ڈیسک) انسٹاگرام پر آج تک سب سے زیادہ کس تصویر کو لائیک کیا گیا؟ اس سوال کے جواب میں آپ کے ذہن میں ہالی ووڈ کی کسی خوبرو ہیروئن یا ماڈل کا خیال آئے گا لیکن یہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی کہ انسٹاگرام پر آج تک سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر ایک انڈے کی ہے۔

یہ تصویر ’ورلڈ ایگ ریکارڈ‘ نامی اکاﺅنٹ سے پوسٹ کی گئی تھی، جسے خاص طور پرسب سے زیادہ لائیک حاصل کرنے والی پوسٹ کا ریکارڈ اپنے نام کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔

اکاﺅنٹ بنانے والے صارف نے انڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ ”چلیں مل کر ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہیں اور کیلی جینر کی سب سے زیادہ لائیک کی گئی تصویر کے ریکارڈ کو شکست دیتے ہیں۔“

اس وقت سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی تصویر اداکارہ و ماڈل کیلی جینر کی تھی جس کیلی جینر کی نومولود بیٹی نے مضبوطی سے اپنی ماں کی انگلی پکڑ رکھی ہوتی ہے۔

تاہم اس انڈے کی تصویر نے چند ہفتوں میں ہی کیلی جینر کی اس تصویر کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اب تک اس انڈے کی تصویر کو 5کروڑ سے زائد لائیک مل چکے ہیں۔

فوٹو فائل : انسٹاگرام

دوسرے نمبر پر معروف گلوکار XXXTentacionکی 2018ءمیں اپنی موت سے قبل پوسٹ کی گئی ایک تصویر کو لائیک کیا گیا۔ اس تصویر کو اب تک 2کروڑ15لاکھ لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

فوٹو فائل : انسٹاگرام

تیسرے نمبر پرمعروف فلم بلیک پینتھر کے اداکار شیدوِکبوزمین کی تصویر کو اب تک 1کروڑ 89لاکھ لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

فوٹو فائل : انسٹاگرام
کیلی جینر اور ان کی بیٹی کی تصویر جو کبھی سب سے زیادہ لائیک حاصل کرنے والی تصویر تھی اب چوتھے نمبر پر آ چکی ہے، جسے اب تک 1کروڑ 85لاکھ لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

فوٹو فائل : انسٹاگرام

پانچویں نمبر پر اداکارہ جینیفر اینسٹن کی اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ لی گئی ایک تصویر کو لائیک کیا گیا ہے۔

اسے اب تک 1کروڑ 62لاکھ لائیکس مل چکے ہیں۔
فوٹو فائل : انسٹاگرام

Facebook Comments