اتوار 19 مئی 2024

شوہر نے سہاگ رات کو بیوی کا گھونگھٹ اٹھایا تو ہکا بکا رہ گیا، وہ کون تھی؟جانیے

شوہر نے سہاگ رات کو بیوی کا گھونگھٹ اٹھایا تو ہکا بکا رہ گیا، وہ کون تھی؟جانیے

بریلی (دھرتی نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دولہا کے اس وقت ہوش اڑ گئے جب اس نے سہاگ رات کو اپنی بیوی کا گھونگھٹ اٹھایا۔

بریلی شہر کے نظام علی کی شادی ہوئی ، جب سہاگ رات کی باری آئی اور دولہے نے دلہن کا گھونگھٹ اٹھایا تو اس کے تو ہوش ہی اڑ گئے۔ اس کی جس سے شادی کرائی گئی تھی وہ کوئی لڑکی نہیں بلکہ ایک خواجہ سرا تھا۔

جب دولہا نے اس معاملے پر شور کیا تو “دلہن” نے اپنے گھر والوں کے ساتھ مل کر دولہا والوں کی بھرپور ٹھکائی کی اور اس کے بعد زیورات سمیٹ کر فرار ہوگئے۔ خواجہ سرا کے گھر والے جاتے ہوئے یہ دھمکی بھی دے گئے کہ اگر کوئی بھی قانونی قدم اٹھایا تو پورے گھر والوں کو جیل میں ڈلوادیں گے۔

بریلی کے نظام علی کی شادی 22 جون کو ہوئی تھی لیکن اس کی “دلہن” کی دھمکی اتنی کارگر ثابت ہوئی کہ اس نے کئی مہینے بعد جا کر پولیس سے رابطہ کرکے فریاد رسی کی درخواست کی ہے۔

Facebook Comments