جمعہ 17 مئی 2024

سام سنگ نے پاکستان میں اپنے مختلف سمارٹ فونز کی قیمتوں میں زبردست کمی کر دی، پاکستانیوں کو خوش کر دیا

سام سنگ نے پاکستان میں اپنے مختلف سمارٹ فونز کی قیمتوں میں زبردست کمی کر دی، پاکستانیوں کو خوش کر دیا
فوٹو : رائٹرز

لاہور (دھرتی نیوز) معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے پاکستان میں اپنے مختلف سمارٹ فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کے باعث صارفین بھی خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سام سنگ کی جانب سے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا جس کے تحت گلیکسی اے 51، گلیکسی اے 11، گلیکسی اے 10 ایس اور گلیکسی ایم 11 کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

تحریک میں نوازشریف ہی پارٹی کی قیادت کریں گے، مریم نواز کی سی ای سی اجلاس سے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت

کمپنی کے مطابق گلیکسی اے 51 کے 6 جی بی ریم والا ورژن اب 53 ہزار 999 روپے کی بجائے 49 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ 8 جی بی ریم والے ماڈل کی قیمت 57 ہزار 999 روپے کی بجائے 54 ہزار 999 روپے کردی گئی ہے، اس طرح دونوں ورژن کے سمارٹ فونز میں میں 3 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔

اسی طرح گلیکسی اے 11 کی قیمت میں 2 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 20 ہزار 999 روپے کی بجائے 18 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہو گا۔

یہ بنیادی طور پر کمپنی کا انٹری لیول سمارٹ فون ہے جس میں 1.8 گیگا ہرٹز پراسیسر، 6.4 انچ ٹی ایف ٹی ڈسپلے، 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ 

شارخ خان کی بیٹی سہانا نے سانولے رنگ اور قد پر طعنے دینے والوں کو کرارا جواب دیدیا 

گلیکسی اے 10 ایس کی قیمت 3 ہزار روپے کمی سے اب 19 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار 999 روپے ہوگئی ہے جبکہ گلیکسی ایم 11 کی قیمت میں بھی 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 27 ہزار 999 روپے کی بجائے 24 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

Facebook Comments