جمعہ 17 مئی 2024

گوگل نے اپنا نیا سمارٹ فون پکسل 5 متعارف کروادیا، قیمت بھی اتنی کم جس کی کسی کو توقع نہ تھی

گوگل نے اپنا نیا سمارٹ فون پکسل 5 متعارف کروادیا، قیمت بھی اتنی کم جس کی کسی کو توقع نہ تھی
فوٹو :فائل

  نیویارک(دھرتی نیوز) گوگل کی طرف سے اپنے سمارٹ فون برانڈ ’پکسل‘ کے دو نئے ماڈل متعارف کروا دیئے گئے۔ میل آن لائن کے مطابق گزشتہ روز ایک تقریب میں متعارف کرائے گئے ان ماڈلز میں پکسل 5اور پکسل 4اے شامل ہیں۔

پکسل 5کی قیمت 699ڈالر (تقریباً 1لاکھ 15ہزار روپے)سے شروع ہوتی ہے جبکہ بجٹ ورژن پکسل 4اے کی قیمت صرف 499ڈالر (تقریباً ساڑھے 82ہزار روپے)رکھی گئی ہے۔

یہ دونوں فون 5جی سپورٹڈ ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق پکسل 5کی قیمت کم ہونے کے سبب اس میں دیگر کمپنیوں کے مقابلے کے سمارٹ فونز کی نسبت کم طاقتور پروسیسر لگایا گیا ہے۔

تاہم یہ دونوں فون واٹر رزسٹنٹ ہیں۔

ان میں ’ریورس وائرلیس چارجنگ‘ کی سہولت مہیا کی گئی ہے اور دونوں کی بیٹری کافی طاقتور لگائی گئی ہے۔

پکسل 4اے میں 6جی بی ریم اور کوالکوم سنیپ ڈریگن 730لگائے گئے ہیں، جبکہ پکسل 5میں 765جی چپ سیٹ مہیا کی گئی ہے۔

پکسل فائیو میں 8جی بی ریم اور 128جی بی انٹرنل سٹوریج دی گئی ہے۔

Facebook Comments