منگل 07 مئی 2024

سینیٹر رون جانسن بھی مہلک وبا کا شکار ہوگئے

سینیٹر رون جانسن بھی مہلک وبا کا شکار ہوگئے

امریکا میں ایک دن کے اندر تیسری اہم شخصیت کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئی، ٹرمپ کے بعد سینیٹر رون جانسن مہلک وبا کا شکار ہوگئے۔

امریکی سیاستدان کورونا کی زد میں آگئے، صدر ٹرمپ بمشول اہلیہ ملانیا ٹرمپ سمیت تیسرے ری پبلکن سینیٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن سینیٹررون جانسن نے رواں ہفتے وائرس سے متاثر ہونے کے بعد کورونا ٹیسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ کل سے اب تک کورونا مثبت آنے والے یہ تیسرے ری پبلکن سینیٹرہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ سینیٹررون جانسن کی صحت ٹھیک ہے اور ان میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوں تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت ڈاکٹرز کی ہدایت پر وہ آئیسولیشن میں رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ سینیٹر کے دفتر میں کام کرنے والا زیادہ تر عملہ آن لائن یا پھر دیگر ذرائع سے امور انجام دے رہا ہے۔

دوسری جانب کورونا سے متاثر امریکی صدرٹرمپ بخار اور شدیدتھکان کاشکار ہے ، جس کے بعد انھیں ملٹری اسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ میلانیا ٹرمپ کھانسی اور سر درد میں مبتلا ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو اینٹی باڈی انجکشن لگادیاگیا ہے جبکہ اسٹاف کی بھی کورونا ٹیسٹنگ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق کورونا کی شکار میلانیا ٹرمپ کھانسی اور سر درد میں مبتلا ہیں جبکہ صدر ٹرمپ کے بیٹے بیرن ٹرمپ کاکورونا ٹیسٹ منفی نکل آیا۔

کورونا سے متاثر ا مریکی صدرٹرمپ کی تمام انتخابی مصروفیات معطل کردی ہیں اور پندرہ اکتوبر کو دوسرے صدارتی مباحثےمیں صدر ٹرمپ کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

Facebook Comments