بدہ 08 مئی 2024

والد کیلئے دعا کریں، ایرک اورایوانکا ٹرمپ کی عوام سے اپیل

والد کیلئے دعا کریں، ایرک اورایوانکا ٹرمپ کی عوام سے اپیل

واشنگٹن (دھرتی نیوز) کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہسپتال منتقلی پر ان کے بیٹے ایرک اور بیٹی ایوانکا نے عوا م سے اپیل کی ہے کہ والد کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی ہسپتال منتقلی پر ان کی بیٹی اور بیٹے نے نیک خواہشات اور والد کی جلد صحت یا بی کی امید ظاہر کی ہے۔ٹوئٹر پر ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے والد سچ میں بہادر ہیں، صحت یابی کیلئے عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا نے کہا ہے کہ ٹرمپ جنگجو شخص ہیں اور کورونا وائرس کو شکست دیں گے، انہیں اپنے والد سے محبت ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کے اور اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے کورونا کا شکار ہونے کے حوالے سے دیئے گئے بیا ن میں کہا کہ میرے خیال میں اب تک سب ٹھیک ہے۔ وہ اور ان کی اہلیہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں، آپ سب کا شکریہ۔

Facebook Comments