اتوار 19 مئی 2024

صدر ٹرمپ اچانک اسپتال سے باہر آگئے، مداح خوشگوار حیرت میں پڑ گئے

صدر ٹرمپ اچانک اسپتال سے باہر آگئے، مداح خوشگوار حیرت میں پڑ گئے

واشنگٹن (دھرتی نیوز) کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک اسپتال سے باہر نکل آئے، اسپتال کے باہر موجود ہزاروں حامیوں نے انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے چاہنے والوں کو سرپرائز دیا، کوویڈ 19 میں مبتلا ٹرمپ والٹرریڈ اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان سے اظہار یکجہتی کیلئے ہزاروں افراد اسپتال کے باہر موجود تھے۔

صدر ٹرمپ بھی اپنے مداحوں کو دیکھ کر نہ رہ سکے اور اپنی پروٹوکول سیکیورٹی کے ہمراہ اچانک اسپتال سے باہر آگئے، انہوں نے اسپتال کے باہر موجود اپنے ہزاروں حامیوں کو سامنے آکر حیران کردیا۔

ٹرمپ نے چلتی گاڑی سے اپنے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور مسکرائے۔ اپنے لیڈر کو دیکھ کر ان کے مداح خوشگوار حیرت میں پڑ گئے اور جذباتی انداز میں پر جوش نعرے لگائے، بعد ازاں ٹرمپ اپنے حامیوں کو اپنی جھلک دکھا کر واپس والٹرریڈ اسپتال چلے گئے۔

علاوہ ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معالج ڈاکٹر شان کونلی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ہو سکتا ہے کل ہی ہسپتال سے رخصت دے کر وائٹ ہاؤس منتقل کر دیا جائے جہاں وہ اپنی صحت کی مکمل بحالی تک کا وقت گزاریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر کونلی کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز صدر ٹرمپ کے خون میں آکسیجن کی سطح 93 فیصد سے نیچے گر گئی تھی اور انھیں سانس پھولنے کی شکایت پیدا ہوئی جس کے بعد انھیں ڈیکسامیتھازون دی گئی۔

Facebook Comments