اتوار 19 مئی 2024

کورونا کیسز: فرانسیسی حکومت کا پیرس میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

کورونا کیسز: فرانسیسی حکومت کا پیرس میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

پیرس(دھرتی نیوز) فرانس میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے پر حکومت نے دارالحکومت پیرس میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔گزشتہ روز فرانس میں 17 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اموات 32 ہزار سے بڑھ گئیں ہیں۔کیسز بڑھنے پر حکومت نے پیرس میں کورونا پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جن کا اعلانآجمتوقع ہے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق پیرس میں پیر سے بارز اور کیفے بند ہوں  جبکہ  خاندانی تقریبات پر بھی پابندی ہوگی۔ 

Facebook Comments