اتوار 19 مئی 2024

کرونا وائرس کے متعلق عمان ایرلاین کا بڑا اعلان

کرونا وائرس کے متعلق عمان ایرلاین کا بڑا اعلان

مسقط (دھرتی نیوز) عمان ایئرلائنز اپنے مسافروں کو کورونا وائرس سے متعلق اعزازی سہولیات فراہم کررہی ہے جس کے تحت مسافروں کو کوویڈ19کے ٹیسٹ علاج یا قرنطینہ کی سہولت مفت فراہم کی جائے گی۔

یہ سہولت یکم اکتوبر 2020سے 31مارچ 2021تک فراہم کی جائے گی، یہ سہولیات ان تمام مسافروں کو دی جارہی ہے جو عمان ایئر کے دفاتر پر یا ائیر لائن کے کال سینٹر اور ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے عمان ڈاٹ کام سے ٹکٹ خریدتے ہیں۔

عمان ایئرپورٹس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر2020 سے سلطنت کے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہوگی، اس اعزازی کوویڈ کوریج پروگرام کے بارے میں تفصیلات “عمان ایئر ڈاٹ” کام پر دستیاب ہیں۔

ایئر پورٹس انتظامیہ کے بیان کے مطابق کورونا مفت کوریج ہر عمر کے مسافروں کے لئے ہے جو ایئر لائن کی وسیع پیمانے پر کوششوں کا ایک حصہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ اس کے مسافر ہر وقت محفوظ اور اعتماد رہیں۔

عمان ایئرپورٹس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہوائی جہاز سے سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لیے کرونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔

Facebook Comments