ھفتہ 18 مئی 2024

اسلام آباد ائیرپورٹ پر افغان شہری انتقال کر گیا

اسلام آباد ائیرپورٹ پر افغان شہری انتقال کر گیا

سلام آباد (دھرتی نیوز) اسلام آباد کے نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر افغان مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔

دھرتی نیوز کے ذرائع کے مطابق افغان شہری غلام محمد امیری اسلام آباد ائیرپورٹ
سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے کابل جا رہا تھا کہ اسے ائیرپورٹ پر دل کا دورہ
پڑ گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان مسافر کو ٹراما سینٹر منتقل کیا
گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد افغان حکام
کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Facebook Comments