ھفتہ 18 مئی 2024

تیرے چہرے کی طرح اور میرے سینے کی طرح | مصطفیٰ زیدی|

تیرے چہرے کی طرح اور میرے سینے کی طرح | مصطفیٰ زیدی|

تیرے چہرے کی طرح اور مرے سینے کی طرح 

میرا ہر شعر دمکتا ہے نگینے کی طرح 

پھول جاگے ہیں کہیں تیرے بدن کی مانند

اوس مہکی ہے کہیں تیرے پسینے کی طرح 

اے مجھے چھوڑ کے طوفان میں جانے والی 

دوست ہوتا ہے طلاطم میں سفینے کی طرح 

اے مرے غم کو زمانے سے بتانے والی 

میں ترا راز چھپاتا ہوں دفینے کی طرح 

تیرا وعدہ تھا کہ اس ماہ ضرور آئے گی 

اب تو ہر روز گزرتا ہے مہینے کی طرح

شاعر: مصطفیٰ زیدی

شعری مجموعہ:گریباں

Facebook Comments